ماہین رحمان

انڈیپینڈٹ ڈائریکٹر

Maheen Rahman Independent Director GSK

محترمہ رحمن الفلاح GHP انویسٹمنٹ منیجمنٹ(Alfalah GHP Investment Management) کی چیف ایگزیکٹو ہیں، اور انوسٹمنٹ بینکنگ، ریسرچ اور ایسٹس کی مینجمنٹ میں 14 سال سے زائد تجربہ رکھتی ہیں۔ ماہین رحمن نے ملازمت کا آغاز میرل لینچ (Merrill Lynch) میں انوسٹمنٹ بینکنگ گروپ میں شامل ہو کر کیا جہا ں وہ میرل لینچ کے بہت سے ایسے اہم اور بڑے بین الاقوامی کاروباری معاملات میں ایک اہم رکن کی حیثیت سے شامل رہیں، جو ایشیاء پیسیفک خطے اور شمالی امریکہ تک پھیلے ہوئے تھے۔ میرل لینچ کے بعد، وہ سنگاپور میں ABN امرو بینک میں کارپوریٹ فنانس کے شعبے سے وابستہ ہو گئیں اور پورے جنوب مشرقی ایشیاء میں ایکویٹی جمع کرنے اور IPO کی سرگرمی کی ایک سیریز میں شامل رہیں۔

انہوں نے BMA کیپیٹل منیجمنٹ کے لئے ریسرچ کی سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے کارپوریٹ اور اداروں کی ایک وسیع رینج کے لئے سرمائے کی تمام منڈیوں میں اچھی اور ٹھوس سرمایہ کاری مشاورت فراہم کرنے کے لئے ریسرچ کی کوششوں کی سربراہی کی۔ ان کی سربراہی میں BMA کیپیٹل ریسرچ کو بہت سے بین الاقوامی فورمز پر نمائندگی کا موقع ملا اور کمپنی کے بہترین تجزیات کے لئے اسے بین الاقوامی ایکوئٹی فنڈ منیجرز کے جانب سے وسیع پذیرائی حاصل ہوئی۔

انہوں نے 2009 میں IGI فنڈز میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ اس دور میں ان کی سربراہی کے زیر انتظام تمام اثاثوں میں 200 فی صد اضافہ ہوا اور میوچل فنڈز اور سرمایہ کاری مشاورت میں صارفین کے ساتھ کاروباری تعلقات میں وسعت اور گہرائی کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوا۔ 2013 میں یہ کمپنی بینک الفلاح کی اثاثہ انتظامی کمپنی الفلاح GHP انوسٹمنٹ نے حاصل کر لی۔ اس منتقلی کے پہلے سال کے اندر اندر، محترمہ رحمن نے کمپنی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے بینک الفلاح کے وسیع تقسیم کاری نیٹ ورک کو کامیابی سے چلاتے ہوئے منتقلی کے بعد پہلے نو ماہ میں ہی 60 فی صد سے زائد بڑھاوا حاصل کیا اور اس طرح اسے ملک کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اثاثہ انتظامی کمپنیوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

کمپنی کے لئے ان کی حکمت عملی بالکل سیدھی ہے۔ تمام صارفین کو ان کی سرمایہ کاری اور بچت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی مرضی کے حل تجویز کئے جائیں اور خدمات فراہم کی جائیں۔ ماہین رحمن، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز سے اکنامکس میں بیچلر ز آف سائنس (BSc. Hons) اور یو۔کے کے واروک بزنس اسکول سے فنانس اور اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ انہوں نے نیو یارک اسٹاک ایکس چینج سے بھی قابلیت کی 7 سیریز حاصل کر رکھی ہیں۔