جی ایس کے میں زندگی

ہم دنیا میں صحت کے بڑے مسائل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہوتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بناتے ہوئے نتائج فراہم کرتے ہیں۔

Life At GSK

جی ایس کے نئے عزائم اور نئے مقصد کے ساتھ ایک عالمی بایوفارما رہنما ہے: جس کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کو متحد کرکے بیماریوں سےآگے بڑھنا ہے۔

Two People Smiling

ہم باصلاحیت لوگوں کو بھرتی کرتےہیں اورانہیں ترقی دیتے ہیں 
وہ لوگ جو ہمارے مقصد پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری روایت کو سراہتے ہیں اور ہمارے عزائم کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ہم اپنے مینیجر سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی، ان پرتوجہ، ان کی ترقی اور دیکھ بھال کریں گے۔ہم ہر کامیابی کو تسلیم کرتے ہیں اِس کا جشن مناتے ہیں اور اِس پر انعامات دیتے ہیں۔

سب سے بڑھ کر ہم ایک ایسی جگہ بناتے ہیں جہاں لوگ آگے بڑھ سکیں،جو ان کے لیے بہترین ہو ، جو ان کے لئے محفوظ ہو، خوش آئند ہو، اور وہ اپنے آپ کواس کا حصہ محسوس کریں۔

(PDF 2.4MB) جی ایس کے کوڈ

Ambitious For Patients

مریضوں کے لئے بلند نظر

مریضوں کے لئے بلند نظر

ہمارا مقصد تیز اور بہتر علاج کی فراہمی ہے. ہم اپنے وسائل کو اس طرح بروئے کار لاتے ہیں کہ کارگردگی کو فروغ دینے کے لیے نئے طرز عمل اور ترقی میں سرمایہ کاری کرتے رہیں۔

Accountable For Impact

نتائج کے لیے ذمہ دار

نتائج کے لیے ذمہ دار

ہم اپنے مقاصد کے لیے مکمل ذمہ داری لیتے ہیں اور آپ کو اور ہماری اعلی کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والی ٹیموں کو حاصل کردہ نتائج کے لیے جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔ہم ہر ایک کو کامیابی کے لئے تعاون اور موقع فراہم کرتے ہیں۔

Do The Right Thing - new

درست کام کی پیش رفت

درست کام کی پیش رفت

ہم دیکھ بھال اور سالمیت کے ساتھ کام کرتے ہیں کیونکہ لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیشہ صحیح کام کرنے کے لئے ذاتی ذمہ داری لیتے ہیں . اس سے ایک متنوع ، جامع کام کی جگہ بنانے میں مدد ملتی ہے جہاں ہر آواز سنی جاتی ہے ، اور ہم ایک خوشحال ماحول بنانے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنا راستہ منتخب کریں

ہم ایک جامع ماحول میں شاندار لوگوں کے ساتھ کام کرکے دنیا کی صحت پر مثبت طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جی ایس کے میں کام کرنا

جی اس کے میں ہر جگہ یہ یقین پایا جاتا ہے کہ ہمارا کام اہمیت کا حامل ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری انتہائی منفرد جامع اور معاون ثقافت میں لوگ جو کچھ کرتے ہیں اس پر فخر کرتے ہیں۔

آپ کی محنت کا صلہ

Rewarding Your Hard Work

ہمارے لوگوں نے مل کر بیماری سے آگے بڑھنے کے چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ہم وہ آپ کو ہر چیز مہیا کریں گے جو آپ کے کامیاب ہونے کے لئے ضروری ہے اور آپ کو آپ کی محنت کا صلہ دیں گے۔

ہمارے انعامات کے پیکیج میں شامل ہیں

ایک مسابقتی بنیادی تنخواہ
کمپنی کی کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ بونس
صحت کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے پروگراموں تک رسائی، پنشن کی منصوبہ بندی کی رکنیت، بچت کے پروگرام، وقت کی چھٹی اور بچوں کی دیکھ بھال کی حمایت
ملازمین کی نمائندہ پہچان کے پروگرام جو غیر معمولی کامیابیوں پر انعام دیتے ہیں

آپکا کیریئر آپکے ہاتھ میں

Take Control Of Your Career

جی ایس کے میں، ہم سب کو شاندار ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہماری ثقافت لوگوں کو چیزوں کو بہتر اور تیز تر کرنے کی ترغیب دیتی ہے – تاکہ ہم سب اپنا بہترین کام کرتے ہوئے ترقی کر سکیں۔

ہمیں اپنے پورے کیرئیر میں ترقی کا چارج لینے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے لئے ہم تجربات اور رسمی اور غیر رسمی طور پر سیکھنے کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔اس میں کوچنگ ، رہنمائی اور تربیتی پروگرام شامل ہیں۔

ہم اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے مقاصد کی ذمہ داری لیں، بہترین فیصلے کریں اور ہوشیاری کے ساتھ خطرات مول لیں،اور تعمیری آراء کو سنیں اوراس پرعمل کریں۔یہ اقدامات مستقل طور پر ہماری کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور ہمیں پیدا ہونے والے اثرات سے آگاہ رہنے میں مدد کرتے ہیں۔

اپنے لوگوں کا خیال رکھنا

Taking Care Of Our People

ہماری ثقافت ہر ایک کو کامیاب ہونے کا موقع اور اس میں تعاون فراہم کرتی ہےاور آگے بڑھنے اور سیکھنے کے لیے لیے جگہ دیتی ہے ہے تاکہ ہم اپنے عزائم کو حاصل کر سکیں۔ یہ وہ سب کچھ فراہم کرنے کے بارے میں ہے جو آپ کو بہتر بننے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر فراہم کی جاتی ہے۔

چاہے لیبارٹری ہو یا مینوفیکچرنگ سائٹس یا دفاتر ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر جگہ ایک محفوظ، جامع اور دیکھ بھال کا ماحول ہو۔ اپنے ساتھیوں کی درست کام کرنے کی ذاتی ذمہ داری لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس میں ہر شخص اپنا فعال کردار ادا کرتا ہے۔

صحت اور فلاح و بہبود کے پروگراموں اور معاون خدمات کی ہماری رینج آپ کو کام اور دفتر دونوں میں صحت میں حوصلہ افزائی اور متحرک ہونے میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ ہمارے لئے بے حد اہم ہے کہ ہمارے ساتھیوں میں سے ہر ایک واقعی اچھی طرح سے خوش ہو اور خود اعتمادی رکھتا ہو۔

تنوع، مساوات اور شمولیت